چانگوونا،8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی نشانے باز ہردے ہزارکانے یہاں چل رہی آئی ایس ایس ایف عالمی چمپئن شپ میں جونیئر 10 میٹر ایئر رائفل میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ خواتین ٹیم نے نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ پیلا تمغہ اپنی جھولی میں ڈالا۔فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد ہندوستانی ہزارکا نے 627.3 کا اسکور کیا۔فائنل میں ان کا اور ایران کے محمد عامر نیکونام کا اسکور 250.1 رہا۔ ہزارکانے شوٹ آف میں جیت درج کی۔روس کے گرگوری شاماکوکو کانسی کا تمغہ ملا۔ہندوستانی ٹیم 1872.3 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر رہی جس میں ہزارکا ، دنیانش پوار اور ارجن بابٹا شامل تھے۔ہندوستانی خاتون 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم نے 1880.7 کے اسکور کے ساتھ عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیاہندوستانی ٹیم میں شامل الاوینل والاروان (631)، شریا اگروال (628.5) اور ماننی کوشک (621.5) نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جونیئر ورلڈ کپ طلائی تمغہ یافتہ الاوینل نے نیا جونیئرعالمی ریکارڈ بھی بنایا۔سینئر طبقے میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں ہندوستان کو مایوسی ہاتھ لگی کیونکہ کوئی بھی ہندوستانی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔ایشیائی کھیلوں کے سلور میڈلسٹ سنجیو راجپوت 58 ویں نمبر پر رہے۔سوپنل کسالے 55 ویں اور اکھل شیرون 44 ویں نمبر پر رہے۔ ہندوستانی ٹیم 11 ویں نمبر پر رہی۔